برگر کھانے کیلئے ضرورت سے زیادہ منہ کھولنے والی خاتون کا جبڑا ٹوٹ گیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کا غیر معمولی سائز کا چکن برگر کھانے کی کوشش میں اپنا جبڑا تڑوا بیٹھی۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ ہولی اسٹیونزنا می خاتون کی معروف امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کا غیر معمولی سائز کا چکن اسٹیکر برگر کھانے کی کوشش نے ان کی زندگی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چار سال قبل ایک عدد بڑے سائز کا چکن برگر کھانے کے لیے ہولی اسٹیونز نے اتنا زیادہ منہ کھولا کہ ان کا بایاں جبڑا ٹوٹ گیا اور انہیں اسپتال جانا پڑا۔
اسپتال میں ان کے منہ کے بائیں جانب مصنوعی جبڑا لگا یا گیا جبکہ ان کے 5 آپریشنز کیے جاچکے ہیں اور آپریشن کے دوران 12 پیچ (اسکریو) بھی لگائے گئے ہیں۔
ہولی اسٹیونز نے کہا کہ انہیں افسوس ہے ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا اور اگر کوئی اپنا منہ ضرورت سے زیادہ کھولے گا تو وہ بھی اس طر ح کی تکلیف جھیل سکتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فاسٹ فوڈ کمپنی اپنے برگر کا سائز چھوٹا کرے گی تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر