خاتون کو کنویں سے زندہ سلامت باہر نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،
بھارت میں فائر فائٹرز کی خاتون کو 50 فٹ گہرے کنویں سے زندہ سلامت باہر نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ اور ویڈیو کے مطابق خاتون کا گہرے کنویں میں گرنے کا واقعہ کیرالا میں رواں ہفتے ہی پیش آیا۔
خاتون کے کنویں میں گرنے کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو حکام کو دی جس کے بعد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر رسی اور بڑا سا جال کنویں میں ڈال کر خاتون کو ریسکیو کرلیا۔
ویڈیو میں اعلیٰ عہدیداران کو بڑے سے جال اور رسیوں کی مدد سے خاتون کو اوپر کھینچتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فائر فائٹرز کے مطابق خاتون کی طبیعت اب بہتر ہے۔
50 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والی خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا



