اناللہ واناالیہ راجعون کروڑوں پاکستانیوں کی پسندیدہ اداکارہ دردانہ بٹ اچانک انتقال کر گئیں ، انتقال کس حال میں ہوا ؟ پاکستان اور ہندوستان میں مداح غم سے نڈھال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کروڑوں پاکستانیوں کی پسندیدہ اداکارہ دردانہ بٹ اچانک انتقال کر گئیں ، انتقال کس حال میں ہوا ؟ پاکستان اور ہندوستان میں مداح غم سے نڈھال۔۔۔معروف پاکستانی اداکارہ دردانہ بٹ کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔اداکار اور آر جے خالد ملک نے جمعرات کو اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’دردانہ بٹ اس جہاں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں،

عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی دردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘ ذرائع کے مطابق دردانہ بٹ پچھلے کئی دنوں سے طبعیت کی خرابی کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تاہم طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں کچھ روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔معروف اداکارہ کے انتقال کی تصدیق آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ کونسل کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ دردانہ بٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کچھ دنوں پہلے انہیں کورونا وائرس بھی ہوگیا تھا۔
دردانہ بٹ 1938 میں لاہور میں پیدا ہوئیں اور اپنے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں متعدد شہرہ آفاق ڈراموں بشمول آنگن ٹیڑھا، ففٹی ففٹی، رسوائی، اتنظار اور تنہائیاں میں ادکاری کے جوہر دکھائیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر