آزاد کشمیر انتخابات نے کورونا پھیلانے کا کام کیا: اسد عمر

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں انتخابات نے سپر اسپریڈر کے طور پر کام کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی، انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسینیشن مہم چلانے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخاب ملتوی کرنے اور ویکسین مہم پر اتفاق نہیں کیا گیا، انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے، بلاول دھمکی دے رہے تھے کہ کراچی میں کورونا پھیلتا ہے تو ذمے دار وزیرِ اعظم، وزراء ہوں گے۔سربراہ این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک سال میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر