پاکستان کومیڈیا وارکا سامنا، پی ٹی ایم ریاست مخالف ٹرینڈ چلانےمیں ملوث:فوادچودھری

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے دو سالہ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مخالف سارے ٹرینڈز کو پی ٹی ایم نے شروع کیا، اسے بھارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔ پی ٹی ایم نے ریاست مخالف 150 ٹرینڈز چلائے۔
اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپگنڈا کیا جاتا ہے، ان سوشل میڈیا ٹرینڈز کو بھارت نے لیڈ کیا۔ پاکستان میں سب سے بڑے پلیئر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اوران کے ورکرز ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈس انفولیب کے مطابق 845 ویب سائٹس پاکستان کیخلاف استعمال کی گئیں۔ پی ٹی ایم نے شروعات کی اور حمایت بھارت سے ملی۔ کریمہ بلوچ کی ہلاکت ٹاپ ٹرینڈ رہی حالانکہ وہ کینیڈا کی شہری تھیں، ان کی موت طبعی تھی۔ پی ٹی ایم نے 20 ہزار ٹویٹ کیے کہ ریاست نے کریمہ بلوچ کو قتل کیا۔ اس کے علاوہ زلفی بخاری کے اسرائیل دورے سے متعلق ٹرینڈ چلایا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں بیس سال کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں ہو رہی ہے۔ افغانستان میں طالبان کی جنگ جاری ہے لیکن پاکستان کے خلاف افغان اور بھارت کے اکاؤنٹس استعمال ہو رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بہت بڑی میڈیا وارکا سامنا ہے۔ جعلی خبروں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹی ایل پی کے بہت زیادہ ٹویٹس کو بھارت سے بہت زیادہ سپورٹ ملی۔ پاکستان میں ہر طرح کے فساد پھیلانے میں باہر کے لوگ ملوث ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے چار لاکھ ٹویٹس کا بہت بڑا حصہ بھارت کے شہر احمد آباد سے تھا۔ نور مقدم کیس میں سوشل میڈیا پر پوری کمپین چلائی گئی کہ پاکستان خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر