ہم سے زیادہ پاکستان کا کوئی وفادار نہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم سے زیادہ پاکستان کا کوئی وفادار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ مسلم لیگ ن کا وفد شہباز شریف کی قیادت میں شریک ہوا، نواز شریف اور مریم نواز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز مے ویڈیو لنک سے شرکت کی جبکہ اجلاس میں داخلہ اور خارجہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ ملک سنگین داخلی اور خارجی خطرات سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت ہر محاذ ہر ناکام ہوچکی ہے، سنگین خارجہ خطرات نے ملک کو تنہائی کا شکار کردیا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کو بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ افغانستان کے مسئلے کا حل فریقین کے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ سیاسی طور پر مستحکم افغانستان پاکستان کے حق میں ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو افغانستان مسئلہ پر آگاہ کیا جائے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں مہنگائی، بےروزگاری کی مذمت کی ہے، ظالمانہ ٹیکس اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے، 21 اگست کو سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں تجاویز پر رائے دی جائے گی جبکہ 28 اگست کو کراچی میں سربراہی اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی اور 29 اگست کو پی ڈی ایم کے تحت عظیم الشان جلسہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہیے، انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم مشین کے یکطرفہ اقدامات مسترد کرتے ہیں، ای وی ایم مشین دھاندلی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ نمائندوں کا انتخاب عوام کا حق ہے، ملک پر ووٹ چور سلیکٹڈ حکومت مسلط ہے،ان کی ہر قانون سازی مسترد کرتے ہیں۔ نیب اور ایف آئی اے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر