مریم نواز کے صاحبزادے کا رشتہ طے ہو گیا

لندن: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے اور سیف الرحمن کی بیٹی کا رشتہ طے پا گیا ہے۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح بائیس اگست کو لندن میں ہوگا۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس لئے وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف دونوں کے نکاح کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ میرے صاحبزادے جنید کا نکاح عائشہ سیف الرحمان کیساتھ 22 اگست کو لندن میں انشاء اللہ ہوگا۔
انہوں نے کہا بدقسمتی سے میں بوگس کیسوں اور ای سی ایل میں نام کی وجہ سے اس پرمسرت تقریب میں شرکت نہیں کر پاؤں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کا انتقال ہوا، اب میں اب بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکتی۔ لیکن میں حکومت سے کسی قسم کی درخواست نہیں کروں گی کہ مجھے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتی ہوں۔
مریم نواز نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کے نکاح کا کارڈ بھی شیئر کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر