وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب کا پر تپاک خیر مقدم کیا
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ
عراقی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا
ابھی کچھ ہی دیر میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے
ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا
اس موقع پر پاکستان اور عراق کے مابین اہم معاہدوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے
دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے
عراقی وزیر خارجہ یہ دورہ ء پاکستان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر کر رہے ہیں
عراق کے وزیر خارجہ جناب فواد حسین کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد



