پنجاب کے ہر قصبے کو صاف پانی کی فراہمی کا عزم ہے: گورنر پنجاب

راولپنڈی: (نیشنل ٹا ئمز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کیلئے این جی اوز سے مدد لی، پنجاب کے ہر قصبے کو صاف پانی کی فراہمی کا عزم ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر قصبے اور گاؤں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ماضی میں صاف پانی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی، ماضی میں 20 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی مہیا کرنے کی مہم شروع کی گئی تھی۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ماہرین صحت کے مطابق 80 فیصد بیماریاں آلودہ پانی پینے کی وجہ سے ہوتی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کا صاف پانی عبادت سمجھ کر فراہم کیا جائے، وزیراعظم کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بریفنگ بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 90 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی واٹر سپلائی سکیم 4 ماہ میں بند ہوگئی تھی۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر