امیر ترین افراد کی فہرست میں مارک زکر برگ بل گیٹس سے اوپر آگئے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دولت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے پیچھے ہوگئے۔
غیر ملکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کی طلاق اور بعد ازاں جائیداد کی تقسیم بل گیٹس کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نیچے آنے کی بنیادی وجہ ہے۔
1987 سے بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں نمایاں مقام پر رہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب بل گیٹس اس فہرست میں تیسرے نمبر سے نیچے ہوکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 129.6 بلین ڈالر ہوگئی ہے جب کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 132 بلین ڈالر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بل گیٹس کی کمپنی ایل ایل سی نے حال ہی میں سابقہ اہلیہ ملنڈا کو 2.4 بلین اسٹاک منتقل کیے جس کے بعد ملنڈاکے اثاثوں کی ملکیت 5.6 بلین امریکی ڈالر ہوگئی تاہم اس سے قبل مئی میں بل گیٹس 3.2 بلین اسٹاک علیحدہ کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے رواں برس مئی میں شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر