دودھ کا استعمال شوگر کا سبب بن رہا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ کا استعمال ذیابطیس کی قسم 1 کا سبب بن سکتا ہے جبکہ اس سے متعلق دودھ کی اقسام کے بارے میں بھی جاننا نہایت ضروری ہے۔طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ دودھ کا استعمال بالغان سمیت ادھیڑ عمری میں ذیابطیس ٹائپ 1 کا سبب بن رہا ہے۔ذیابطیس ٹائپ 1 ہے کیا؟ماہرین کے مطابق ذیابطیس ٹائپ 1 شوگر کی ایک ایسی قسم ہے جو بچوں سمیت نوجوانوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے، ذیابطیس ٹائپ 1 میں انسانی جسم میں موجود لبلبہ بہت کم انسولین بناتا ہے یا پھر انسولین کی افزائش ہوتی ہی نہیں ہے، ذیابطیس کی ٹائپ 1، ذیابطیس ٹائپ 2 سے مختلف ہے اور یہ بچوں اور نوجوانوں کو بھی متاثر کرتی ہے جبکہ ٹائپ 2 بڑی عمر کے افراد کو زیادہ تعداد میں متاثر کرتی ہے۔ذیابطیس ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ماہرین کے مطابق شوگر ٹائپ 1 کے لاحق ہونے کی بڑی وجہ جین قرار دی جاتی ہے، اس ٹائپ کو موروثی بیماری کہا جا سکتا ہے جبکہ ٹائپ 1 کے لاحق ہونے میں دیگر وجوہات میں ماحول، کھانے پینے کی عادات اور دودھ کا استعمال شامل ہے جو ذیابطیس ٹائپ 1 کا سبب بنتا ہے ۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق دودھ بھی کئی اقسام کا پایا جاتا ہے جسے اے 1 اور اے 2 میں تقسیم کیا جاتا ہے، شوگر ٹائپ 1 کے لاحق ہونے کا تعلق دودھ کے استعمال سے ہے اس کے تا حال مستند شواہد نہیں ملے ہیں مگر دودھ کی مختلف اقسام شوگر کے لاحق ہونے میں ایک بڑی وجہ بن سکتی ہےدودھ کی مختلف اقسام میں مختلف قسم کا پروٹین پایا جاتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق دودھ کی قسم کو ’ کیسین پروٹین‘ کی موجودگی کے سبب جانچا جا سکتا ہے کہ آیا دودھ کی قسم اے 1 ہے یا اے 2، دودھ کی قسم اے 2 یعنی کہ گائے کا دودھ صحت مند اور محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق کچھ ملکوں میں بھینسوں کا دودھ زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس میں ’کیسین پروٹین‘ کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے اور دودھ کی قسم اے 1 ہوتی ہے، دودھ کی قسم اے 1 کے استعمال کا تعلق شوگر کے لا حق ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق دودھ کی قسم اے 1 کا استعمال شوگر کے علاوہ متعدد بیماریوں جیسے کہ دماغی بیماری شیزوفرینیا اور آٹزم کا سبب بھی بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر