کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 86 جانیں لے گئی، 3884 نئے مریض

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 65 ہزار 824، سندھ میں 4 لاکھ ایک ہزار 790، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 56، بلوچستان میں 31 ہزار 234، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 876، اسلام آباد میں 91 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 507 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 65 لاکھ 51 ہزار 440 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 506 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 67 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 530 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 239، سندھ میں 6 ہزار 235، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 570، اسلام آباد میں 821، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 157 اور آزاد کشمیر میں 650 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر