کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز نکالنے کے لیے ری فلوٹنگ آپریشن

کراچی(نیشنل ٹائمز) ساحل سمندر پر 20 روز سے پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے ری فلوٹنگ آپریشن جاری ہے۔شپنگ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں 3 میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی جہاز کو اسی دورانیہ میں سمندر کی جانب دھکیلا جائے گا، یہ آپریشن دو مراحل میں ہوگا پہلے مرحلے میں جہاز کو ساحل کی ریت سے نکال کر 4 میٹر تک گہرے پانی میں لے جایا جائے گا، پہلے مرحلے کی کامیابی کی صورت میں اگلے روز اسے مزید گہرے پانی میں لے جایا جائے گا جس کے بعد جہاز کو کراچی ہاربر پر پہنچایا جائے جائے گا۔جہاز کی ری فلوٹنگ کا آپریشن 4 سے 6 گھنٹوں پر محیط ہوسکتا ہے اس آپریشن میں ہیوی ٹگ اور کشتیوں میں نصب آہنی وائرز کی موٹریں استعمال ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ ساحل پر ہیوی مشینری کی ساتھ آہنی وائرز اور فولادی زنجیریں بھی نصب کی گئی ہیں، آپریشن کے دوران سمندر میں ایک اضافی ٹگ بوٹ اسٹینڈ بائی رہے گی، کے پی ٹی، میری ٹائم سیکیورٹی اور دیگر اتھارٹیز کے نمائندے بھی موجود ہیںآپریشن کی نگرانی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ری فلوٹنگ کا آپریشن کامیاب ہونے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ جہاز سے احتیاط کے طور پر 100 ٹن ڈیزل پہلے ہی نکالا جاچکا ہے۔ جہاز پر اس وقت بھی 1300 ٹن کا وزن ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جہاز کی انجن کی طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ضرورت پڑنے پر جہاز کے انجن کی طاقت بھی استعمال کی جاسکتی ہے آپریشن کا ہدف پہلے مرحلے میں جہاز کو ساحل کی ریت میں دھنسے سے قبل کی پوزیشن پر لانا ہے تاکہ جہاز رہے سے نکل کر 4 میٹر پانی میں آجائے اور لہروں پر تیرنے لگے جہاز کو اس کے سامنے کے رخ سے سمندر میں دھکیلا جائے گا تاکہ اسے ہاربر تک لے جانے کے لیے دائرے میں نہ گھمانا پڑے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر