کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے لہٰذا شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے 1166 سے ایم ایس ایم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کےمطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں جب کہ سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوائی جاسکتی ہے۔دوسری جانب این سی او سی نے سائنو فارم ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو جعلی قرار دیا ہے۔این سی او سی کا کہنا ہےکہ گزشتہ دو روز سے سائنو فارم ویکسین لگوانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں، ویکسین لگوانےکی گائیڈلائنز کی درست معلومات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر ہیں۔

 

 

 

 



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر