لاہور (نیشنل ٹائمز) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے حکومت پاکستان نے 4 اگست 2021 کو اپنے سرکاری فیس بک اور ٹوئٹر افیشل اکاؤنٹ میں 14 اگست کے حوالہ سے پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ ظفراللہ خان قادیانی کو قومی ہیرو اور قرار داد پاکستان کا بانی قرار دینے کی شدید مذمت اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ پاکستان کے آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف نسل نو کو گمراہ کرنے، پاکستان کی تاریخ کومسخ کرنے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح اور قادیانیت کو فروغ دینے کی مذموم کوشش کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے دور حکومت میں قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ریشہ دیوانیوں اورمذمون ارتدادی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرکاری فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ظفراللہ خان قادیانی کی تصویر کوفوری ہٹا کر اپنی صفوں میں چھپے قادیانی لابی کو نکال باہر کرے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ ظفر اللہ قادیانی نے پوری دنیا میں اس وقت پاکستان کے سفارتخانوں کے ذریعہ ایک طرف قادیانیت کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف رہا تو دوسری طرف اعلانیہ طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی نماز جنازہ میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا تھا اور آج اسے پاکستان کے ہیرو بنانے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی جسارت کی جارہی ہے جس کو عاشقان رسول اور امت مسلمہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور قادیانیوں کی مذموم ارتدادی سرگرمیوں کا پاکستان سمیت پوری دنیا میں دلائل کے ساتھ علمی طور پر تعاقب کو جاری رکھے گی۔
ظفر اللہ خان قادیانی کو قومی ہیرو بنانے کی کوشش انتہائی افسوس ناک ہے، انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ



