16 سال کی عمر میں میرا وزن 75 کلو تھا، آئمہ بیگ کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ان کا وزن 75 کلو تھا جسے انہوں نے کم کیا۔آئمہ بیگ میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے وزن کم کرنے کے سفر کے حوالے سے بھی بتایا۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ شاید کسی کو یقین نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ کالج لائف کے دوران میرا وزن 75کلوگرام سے زیادہ تھا جسے کم کرنے کے لیے بہت محنت کی۔میزبان کے سوال پر گلوکارہ نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 16 سے 17سال تھی لیکن چونکہ کالج لائف کے دوران سب لڑکیاں خود کو بہت فٹ رکھتی ہیں تو مجھے کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں سوچا کرتی تھی کہ میرے ساتھ کی تمام لڑکیاں وہ سارے کپڑے پہنتی ہیں جو میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں پہن پاتی، اس کے بعد میں نے وزن بڑی مشکل سے کم کیا، مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے لیکن پھر بھی بتاتی ہوں کہ اس دوران مجھے ڈینگی ہوگیا تھا اور جب ڈینگی ہوا تو اس کے بعد میرا وزن بڑھ ہی نہیں پایا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر