مرادعلی شاہ کے15 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نیشنل ٹائمز)حکومت سندھ نے مرادعلی شاہ کے15 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کراچی کے 4اضلاع سمیت حیدرآباد اور سکھر کیلئے بھی معاون خصوصی مقرر کردیئے ہیں۔ضلع غربی کیلئے علی احمد جان، آصف ضلع کیماڑی، سلمان عبداللہ مراد ملی اور اقبال ساند کو ضلع شرقی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ضلع وسطی اور ضلع کورنگی اور جنوبی کیلئے کوئی معاون خصوصی تعینات نہیں کیا گیا۔ حیدرآباد کیلئے صغیرقریشی کو معاون مقرر کیا گیا ہے۔وقارمہدی سیاسی امور، قاسم نوید سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پراجیکٹ کے معاون خصوصی ہوں گے۔بنگل مہروائلڈ لائف اوراینٹی کرپشن اور تنزیلہ قمبرانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاون خصوصی ہوں گی۔ارباب لطف اللہ محکمہ کھیل، لیاقت علی جسکانی کچی آبادی، سریندرولاسائی انسانی حقوق اور پارس دھیروکو امور نوجوانان کے محکمہ کا معاون خصوصی مقررکیا گیا ہے۔سندھ کابینہ میں بھی بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرخوراک ہری رام اور صوبائی وزیر آبپاشی فراز دیرو کو کابینہ سےفارغ کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کو بھی معاون خصوصی کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔سعیدغنی کووزیراطلاعات اور محنت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ بورڈ آف یونیورسٹیز، ماحولیات اور ساحلی ترقی کے قلمدان اسماعیل راہوکو دیا گیا ہے۔مخدوم محبوب ریونیو کےصوبائی وزیر ہوں گے۔ سیدسردار شاہ تعلیم، سیاحت اور کلچرکےصوبائی وزیرہوں گےتیمور تالپورکو صوبائی وزیر جنگلات بنا دیا گیا ہے۔اکرام اللہ دھاریجو صوبائی وزیر صنعت وتجارت ہوں گے۔ ساجد جوکھیو کوسماجی بہبود کی وزارت دے دی گئی ہے۔گیان چنداسیرانی کواقلیتی امورکی وزارت دی ہے۔ ضیاعباس شاہ ورکس اینڈسروسز، جام شوروکو وزیرآبپاشی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزیربلدیات ناصر شاہ کوہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کا اضافی چارج ملا ہے۔سندھ حکومت نےکابینہ میں شامل مشیروں کی وزارتوں کوبھی تبدیل کردیا ہے۔ اعجازجکھرانی مشیر جیل خانہ جات اور منظور وسان محکمہ زراعت کےمشیرہوں گے۔فیاض برٹ مذہبی امور، زکوٰۃ و وعشر اور رسول بخش چانڈیومشیربحالی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر