برطانوی حکومت کی جانب سے نواز شریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرنا ایک مفرور کے چہرے پر تھپڑ ہے

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب نوازشریف فیصلے کیخلاف اپیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک مفرور کے چہرے پر تھپڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس نظرثانی اپیل کا آپشن موجود ہے۔ میرے خیال میں انہیں واپس آ کر سیدھا جیل جانا چاہئے۔فیصل واوڈا نے کہا شرم کی بات ہے اس ملک کا سابق وزیراعظم مفرور ہے۔ ہو سکتا ہے اب میاں صاحب کسی چھوٹے ملک میں نکل جائیں۔یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے تین اگست کو ٹویٹ کیا تھا کہ برطانیہ کی طرف سے بیماری کا بہانہ کر کے ملک سے بھاگنے والے بھگوڑے نواز شریف کا ویزہ کینسل کیا جا رہا ہے اور مجرم اپیل میں جانا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر