(ن) لیگ کا دفتر سیل کرنا بزدار حکومت کی شرمناک حرکت ہے، عظمی بخاری

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ کورونا کے نام پر مسلم لیگ ن کا دفتر سیل کرنا بزدار حکومت کی شرمناک حرکت ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے(ن) لیگ کا مرکزی دفتر سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹان میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر سیل کرنا شرمناک حرکت ہے، کیا کورونا صرف مسلم لیگ (ن) کے دفتر سے ہی پھیل رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکرٹریٹ میں کورونا کے پیش نظر ویسے ہی سرگرمیاں محدود کردی گئی ہیں، حکومتی پروگرامز پر ہجوم ہورہے ہیں، پورا پنجاب، اسکولز، مارکیٹس، شادی ہال، ایوان وزیراعلی اور سیکرٹریٹ سب کام کر رہے ہیں لیکن کورونا کا داخلہ وہاں ممنوع ہے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزرا فوج ظفر موج کے ساتھ نکلتے ہیں تب کورونا نہیں پھیلتا، کورونا کے نام پر مسلم لیگ ن کا دفتر سیل کرنا بزدار حکومت کی شرمناک حرکت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر