کشمیر کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے، مشال ملک

اسلام آباد (آئی این پی) جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے، بھارت نے کشمیریوں کی شناخت، سیاسی ، معاشی اور مذہبی حقوق چھین لیے ہیں،دنیا کو کشمیر پر توجہ دینا ہوگی،دنیا لاک ڈائون میں رہی، کشمیری 70 سال سے اس صورتحال سے دوچار ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں لگا سکتے، 5 اگست کے اقدام کو 2 سال ہوگئے ہیں، کشمیریوں کی شناخت، سیاسی ، معاشی اور مذہبی حق چھین لیا گیا ہے ،دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر ایکشن لینا پڑے گا، 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھارتی ایکٹ کے خلاف دنیا میں آگاہی پیدا ہورہی تھی تو کورونا آگیا، دنیا کی توجہ کورونا پر مرکوز ہوگئی، کورونا کے خاتمہ کے بعد دنیا کو کشمیر پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا لاک ڈائون میں رہی، کشمیری 70 سال سے اس صورتحال سے دوچار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر