تہران (آئی این پی)ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم ریئسی نے کہا ہے ہے کہ بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا،علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے درپیش حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ ایران کے نو منتخب صدرسے تہران میں ملاقات کی۔پاکستانی وفد سے گفتگو ایرانی صدر نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے درپیش حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ابراہیم ریئسی سے گوادر، تربت، پنجگور اور مکران ڈویژ ن کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی۔ ایرانی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ایران میں پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے اور اقتصاد ی تعلقات کے استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں نے پاک ایران پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے زور دیا ۔ایران کے صدر اور چیئرمین سینیٹ میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق بھی گفتگو کی ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیروں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا کشمیروں کی حق خود ارادیت کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، ایرانی صدر



