خاتون لیگی رہنما کا عدالت کے باہر لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت میں داخل ہونے سے روکنے پر خاتون لیگی رہنما نے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اسلام پورہ میں درج ایف آئی آر میں لیڈی کانسٹیبل انعم فاطمہ نے کہا ہے کہ انہوں نے خاتون لیگی رہنما کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روکا تو انہوں نے تھپڑ مارے اور دھکے دیئے۔واقعہ کے فوری بعد پولیس نے لیگی خاتون رہنما کو حراست میں لے لیا جس پر لیگی رہنماؤں نے پولیس کی منت سماجت کی تو پولیس نے انہیں لیڈی کانسٹیبل سے معافی مانگنے کا کہا لیکن خاتون نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔اس پر پولیس نے مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کی دفعات کےتحت درج کرلیا، مقدمے میں خاتون لیگی رہنما سمیت 5 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر