عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال سے عوام کیلئے پیغام میں کہاکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں میرا بہترین علاج ہورہا ہے،پوری قوم کا شکرگزار ہوں جس نے میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین لگوانے کے باوجود مجھے ہسپتال داخل ہونا پڑا۔انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی پر کندھے سے کندھا ملا کر نماز عید ادا کی گئی،پوری قوم تمام جگہوں پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویژن پر طبی ماہرین اور علما لوگوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں،ویکسینیشن سمیت تمام ضروری احتیاط کے باجود مجھے اور اہلیہ کو ڈیلٹا کورونا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان دو فیصد خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کو سب سے پہلے چین کے تعاون سے ویکسین لگی،آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر