غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت، افسوسناک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت، افسوسناک ہے، مودی حکومت کے ان دعووں کی نفی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کو حال ہی میں دیا تھا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائیٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کرسکتا۔، میڈیا کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ ڈالنا اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی، یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی انتہائپسندانہ ذہنیت کا تسلسل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا اس کے ذریعے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کا بنیادی حق استصواب رائے سلب کرنے کی کوشش کی گئی، بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ’’سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کا نام نہاد دعوی ایک بار بے نقاب ہوگیا۔



  تازہ ترین   
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر