ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بچوں کو عالمی وبا کورونا کی ویکسین لگوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں تین سے 17 سال کے عمر کے بچوں کو چین کی بنائی گئی سائنو فارم ویکسین لگائی جائے گی۔ یو اے ای کے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو سائنوفارم ویکسین لگانے کا فیصلہ مکمل کلینکی تحقیق اور جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں سائنوفارم ویکسین کا 900 بچوں پر کلینکل ٹرائل کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق عرب ریاست میں بچوں کے اندر مدافعاتی نظام دیگر ممالک کے بچوں سے قدرے بہتر ہے جب کہ 12 سے 15 سال کے عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔
یو اے ای میں بچوں کو عالمی وبا کورونا کی ویکسین لگوانے کا فیصلہ



