ایم این اے عامر لیاقت ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے، خود ہی تلخ کلامی کی ویڈیو ٹویٹ کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے، خود ہی تلخ کلامی کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا۔ اہلکار عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے۔ پولیس والوں کا لاک ڈاؤن میں منہ کھلا ہوا ہے۔ پورا دن کئی پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے ہمراہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے، انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل کو کہا کہ تم مجھے جانتے ہو؟ میں اس علاقے کا ایم این اے ہوں، تم لوگ شہریوں کو تنگ کر رہے ہو، ان سے پیسے بٹورتے ہو۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ عامر لیاقت کے ہمراہ افراد نے طیش میں آکر سرکاری گاڑی کی ڈگی پر مکے مارے، انہوں نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی، الزامات لگائے اور نوکریوں سے نکلوا دینے کی دھمکی بھی دی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر