نیب عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، فیصل کریم کنڈی کا براڈ شیٹ مقدمے میں نیب کے خلاف نئے حکم نامے پر ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے برطانوی عدالت کی طرف سے براڈ شیٹ مقدمے میں نیب کے خلاف نئے حکم نامے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت جرمانے کی رقم براڈ شیٹ سے معاہدہ کرنے والوں سے وصول کی جائے اور چیئرمین نیب اور مشیر احتساب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارلیمان کو بتایا جائے کہ نیب کے افسران کے غیرملکی دوروں پر کتنے اخراجات ہوئے ہیں اور قوم یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ نیب نے ملکی اور غیرملکی وکلاءکو کتنی فیس دی ہے؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف حکومتوں اور نیب کی ملی بھگت سے ملک کے کھربوں روپے چوری کرکے ضائع کئے گئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ نیب کا ڈرامہ اسٹوڈیو بند کرکے قومی سرمایہ بچایا جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیب ایک آمر کی تخلیق ہے جس کا بنیادی کام پولیٹیکل انجینئرنگ رہا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں بھی نیب کی پولیٹیکل انجینئرنگ کے حوالے سے آوازیں گونجتی رہی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کو ہونے والا جرمانہ نیب کے ان تمام چیئرمینوں اور ڈائریکٹر جنرلز سے وصول کیا جائے جو جھوٹی کہانیاں گھڑ کر قوم کو گمراہ کرتے رہے ہیں اور قومی خزانے کو بھی بے دردی سے ضائع کرتے رہے ہیں اور اپنے اثاثے بناتے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر