پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے عرب پارلیمانی وفد کی، عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمان کی قیادت میں وزارتِ خارجہ آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے عرب پارلیمانی وفد کی، عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمان کی قیادت میں وزارتِ خارجہ آمد ۔عرب پارلیمانی وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔وزیر خارجہ نے عرب پارلیمانی وفد کو پہلے دورہ ء پاکستان پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ، لیگ آف عرب اسٹیٹس کا اہم ادارہ ہے۔پاکستان کی عرب ممالک کے ساتھ گہری وابستگی، یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہے۔پاکستان کے عرب پارلیمان کے رکن ممالک کے ساتھ بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔ہمارے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ گہرے دو طرفہ مراسم ہیں۔پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مشرق وسطیٰ میں قیام پذیر ہیں۔اکستان، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔او آئی سی کے بانی رکن ہونے کے ناطے، ہم اتحاد امہ میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔جب میں مصر میں سرکاری دورہ پر تھا تو مجھے عرب لیگ ہیڈکوارٹر جانے، قیادت سے ملنے اور تبادلہ ء خیال کرنے کا موقع ملا۔پاکستان، تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کیلئے مذاکرات کو واحد راستہ سمجھتا ہے۔وزیر خارجہ نے عرب پارلیمانی وفد کو پاکستان کی جغرافیائی اقتصادی ترجیحات کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ہماری اقتصادی ترجیحات میں روابط کا فروغ، تعمیر و ترقی میں شراکت داری، معاشی و معاشرتی ارتقاء، اور امن و استحکام کیلئے کاوشیں شامل ہیں۔پاکستان، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے، فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کو ناگزیر سمجھتا ہے۔پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف، واضح اور دو ٹوک ہے۔وزیر خارجہ نے عرب پارلیمانی وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی پالیسیوں کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے، 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ ،غیر آئینی اقدامات کی پرزور مذمت کرے۔پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کا، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن حل کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ عرب پارلیمانی وفد کا یہ دورہ، دو طرفہ پارلیمانی روبط کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر