کورونا نے مزید 53 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 2 ہزار 258 نئے مریض

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 53 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 377 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 497 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 80 ہزار 944، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 406، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 722، بلوچستان میں 19 ہزار 157، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 579 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 730 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 60 ہزار 202 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 164 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 688 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 53 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 377 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 662، سندھ میں 4 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 129، اسلام آباد میں 516، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 316 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر