اسلام آباد وڈیو اسکینڈل، ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس، جواب طلب

اسلام آ باد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے وڈیو اسکینڈل کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وڈیو کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے عثمان طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار عمر بلال کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عثمان مرزا کی لڑکے اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا، پانچ افراد کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیا، ان کے موکل نے نہ تو جرم کا ارتکاب کیا اور نہ ہی موقع پر موجود تھا۔ اسے ایف آئی آر میں بھی نامزد نہیں کیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے 28 جولائی کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عمر بلال یونیورسٹی کا طالب علم ہے جس کے مفرور ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔عدالت عالیہ کیس نے موقف سننے کے بعد ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر