صوبے لاک ڈاون سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبے لاک ڈائون سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں گے تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔ پیر کوفواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق نے کئی دن سے اپنی پوزیشن واضح کر رکھی ہے، وزیراعلی سندھ نے اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم صوبے میں لاک ڈان کرنے جارہے ہیں،صوبے لاک ڈان سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اس حوالے سے سندھ حکومت کو اپنے طور پر فیصلے کرنے کا اختیارنہیں ہے، کورونا وائرس کی تین لہروں کا سب نے مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جب کورونا کی3لہروں کا سامنا کیاہے تو پھراپنا طریقہ کار کیوں بدلیں گے؟انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ آخر کراچی میں کورونا کی شرح30فیصد تک پہنچی کیوں؟ وہ اس لیے کہ سندھ حکومت کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کراسکی ،انڈسٹریز کو مکمل بند نہیں کرسکتے، دیہاڑی دار طبقے کو بیروزگار نہیں کرسکتے، این سی اوسی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔وزیراطلاعات نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر