گجرات، گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، 5 زخمی، دھماکے سے مکان زمین بوس

گجرات(آئی این پی) گجرات شہر میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے مکان زمین بوس ہوگیا۔ ریسکیو کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکہ شہر کے گنجان آباد علاقے مسلم آباد میں پیر کی صبح 7 بج کر 37 منٹ پر ہوا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ گھر کے اندر گیس سلنڈر پڑے ہوئے تھے جو پھٹ گئے۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت موقع پر پہنچے تو ان کا کہنا تھا کہ گھر کے نیچے پیزا شاپ تھی جس میں بڑے بڑے گیس سلنڈر پڑے ہوئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گئے، تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا اندازہ بھی لگایا جا رہا ہے۔پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام راستے بند کر دئیے اور زخمی افراد کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر