پیپلزپارٹی نے افغانستان کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیپلزپارٹی نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نئیر حسین بخاری نےکہا کہ افغانستان کی صورتحال پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔حکومت کی اس طرح خاموشی کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔حکومت افغانستان کی صورتحال کی پیش نظر اپنی حکمت عملی واضح کرے۔قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا۔قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس عید سے قبل ہونا تھا جو تاحال نہیں ہو سکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر حکمت عملی واضح کی جائے۔وڈیوز میں خیبرپختونخوا اور کوئٹہ میں طالبان کو خوش آمدید کہنے کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔حکومت نے کوئی نوٹس لیا نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی ہوئی۔انہوں نے تنبیہہ کی کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، صورتحال کو اس طرح نظرانداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر