سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

ریاض(آئی این پی ) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلا کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلا کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، یو اے ای، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر