اگلی بار اقرا کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنائوں گا‘ یاسر حسین

کراچی (آئی این پی) اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ وہ اگلی بار اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے۔یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ زبان دِکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اگلی بار اقرا کو اپنی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہوں گا۔انہوں نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اقرا کو اپنے ساتھ دیکھ کر مجھے اس کی یاد بھی نہیں آئے گی۔یاسر حسین نے اقرا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی؟اداکار شوہر کے پوچھنے پر اقرا نے کہا کہ انہیں یہ آئیڈیا پسند آیا۔واضح رہے کہ یاسر حسین نے حال ہی میں اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ہدایت کاری میں ڈیبیو کا اعلان کامیڈین یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کر کے کیا جس کے مطابق یاسر حسین نے ہدایتکاری میں ڈیبیو حارث جرال کے نئے گانے ڈوری نامی پروجیکٹ سے کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر