جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں، اسد عمر

اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی تک 3کروڑ سے زائد کورونا ویکسی نیشن ہوئی ہے،جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں ( آج) وزیراعظم کوکوروناسے متعلق سفارشات پیش کریں گے، جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے،ہم ٹارگٹڈطریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کوپریشانی نہ ہو،3ہزارموبائل یونٹس لوگوں کوگھرگھرجاکرویکسی نیشن کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا ہسپتالو ں پر دبائو بڑھ رہا ہے،ایبٹ آباد، اسلام آباد کے ہسپتالوں پر بھی کورونا کیسز کا دبائو ہے،کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔ اتوار کو ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی اسد عمر نے کہ اربوں روپے کی ویکسین منگوائی گئی ہے، مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں،گزشتہ 6روز میں50لاکھ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے،16روز میں ایک کروڑ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے ،ابھی تک 3کروڑ سے زائد کورونا ویکسی نیشن ہوئی ہے،جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں،( آج) وزیراعظم کوکوروناسے متعلق سفارشات پیش کریں گے،جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ہم ٹارگٹڈطریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کوپریشانی نہ ہو،ہربارکوروناکے پھیلائوکوروکنے میں کامیاب ہوئے،انڈونیشیااوربنگلہ دیش میں بھی حالات بہت خراب ہیں،بھارت میں کوروناصورتحال بھی سب کے سامنے ہے،ملائیشیا،تھائی لینڈسمیت مشرقی ایشیاء میں کوروناوباء بڑھتی جارہی ہے ماسک پہنیں اورسماجی فاصلے کاخیال رکھیں،وفاقی حکومت ویکسین خریداری پر 2ارب خرچ کرنے جارہی ہے،3ہزارموبائل یونٹس لوگوں کوگھرگھرجاکرویکسی نیشن کررہے ہیں،پاکستان نے جوکامیابی حاصل کی وہ بڑے بڑے ممالک نہیں کرسکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے2سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے،گزشتہ 24گھنٹے میں 5ہزار سے زائدکورونا کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8فیصد ہے،کورونا کی چوتھی لہر کا اسپتالو ں پر دبائو بڑھ رہا ہے،ایبٹ آباد، اسلام آباد کے اسپتالوں پر بھی کورونا کیسز کا دبائو ہے،کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر