چین میں فوجی اہلکاروں کے حوالے سے نیا قانون اتوار سے نافذ ہوگا

بیجنگ (شِنہوا)چین میں فوجی اہلکاروں کی حیثیت ، حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق نیا قانون چینی آرمی ڈے کے موقع پر اتوار سے نافذالعمل ہوجائے گا۔اس قانون کی منظوری 10 جون کو دی گئی تھی جس میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں ، رہائش ، صحت کی سہولیات ، انشورنس ، چھٹیوں ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کا تعین کیا گیا ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح شہدا کے خاندان ملازمت اور ان کے بچے تعلیم سمیت دیگر معاملات میں ترجیحی سلوک حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ، اتوار سے معذور فوجی اہلکاروں کے لئے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت ان کی پنشن میں اوسطا10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔اگست سے ایک نئی عدالتی توضیح بھی نافذ ہوگی ، جس میں کاروبار یا عوامی جگہ پر چہرے کی پہچان کے غلط استعمال پر پابندی ہوگی۔نئی دستاویز کے مطابق ، چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ، بشمول چہرے کے ڈیٹا کو پہچاننا یا تجزیہ کرنا ، شخصی حقوق یا مفادات کی خلاف ورزی کا باعث بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر