دبئی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ 2 درجے ترقی کے ساتھ ایرون فنچ دوسرے جب کہ بھارت کے لوکیش راہول ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ راسی وین ڈر ڈوسین پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے، گلین میکسویل ساتویں، مارٹن گپٹل آٹھویں، حضرت اللہ زازئی نویں اور ایون مورگن دسویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابر اعظم وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر آ گئے



