پنوم پن( شِنہوا)کمبوڈیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ لی ایلن نے کمبوڈیا سے کوویڈ-19 وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف اس کی کوششوں میں فوری اور اجتماعی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں ، لی نے کہا کہ وبا کے خاتمے کے لئے ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے اور کمبوڈیا میں کوویڈ-19 کے یومیہ مصدقہ کیسز اور اموات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی سرحدوں کے ذریعے ملک میں واپس آنے والے تارکین وطن میں وائرس کی ڈیلٹا قسم کا پتہ چلا ہے اور اب یہ وائرس مقامی کمیونٹی میں موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کی ڈیلٹا قسم دیگر معلوم اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے جو اب تک سب سے تیز رفتاری کے ساتھ منتقل ہونے والی قسم ہے۔لی نے کہا کہ ہم وائرس کی نئی اقسام کے خلاف کوششیں کررہے ہیں۔ہمیں آج ہی کام کرنا چاہیے، اور ہمیں تیزی سے کام کرنا چاہیے تاکہ کل کوئی پچھتاوا نہ ہو۔
عالمی ادارہ صحت کا کمبوڈیا سے کوویڈ19-کی مختلف اقسام کے خلاف تیز اور مجموعی اقدامات کا مطالبہ



