نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفرکی لاہور میں پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر لاہور میں پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔ ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا، ٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا، ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوالوں کے جواب لیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر کو آج اسلام آباد پولیس لاہور لائی ہے، پولیس کے انسپکٹر عبدالستار سخت سیکورٹی میں ملزم کو لاہور لائے، ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کر روانہ ہوگی۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کی سی سی ٹی وی وڈیوز حاصل کرلی ہیں، ملزم کو لاہور لے کرجانا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا فارنزک کرانا ہے لہذا مزید ریمانڈ دیا جائے۔وکیل کی استدعا پر عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، ملزم ظاہرجعفر کو 31 جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر