پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے، افغانستان کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے تمام گروپس آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں، ہم خطے میں اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا انحصار مستحکم افغانستان پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے تمام گروپس آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں۔ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے افغانستان میں مستحکم حکومت اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کوئی ایسا گروپ اس پوزیشن میں نہیں جو پورے افغانستان پر حکومت کر سکے، اگر ایک گروپ کابل پر قبضہ کرتا ہے اور تو دوسرا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو ایسی صورت میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کیلئے جو کر سکتے ہیں، کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک مشکل کام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپر پاورز اپنی کارروائی کر کے چلی جاتی ہیں اور نتائج ہمیں بھگتنا پڑتے ہیں، پاکستان اور افغانستان نے سپر پاورز کی کارروائیوں کے نتائج بھگتے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم افغانستان کے لئے ایک مضبوط مستقبل تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس خطے کا مضبوط معاشی مستقبل ایک مستحکم اور پرامن افغانستان پر منحصر ہے، ہماری تمام کوششیں اس جانب گامزن ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے، ہم وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط مواصلاتی روابط کے خواہاں ہیں، اسی مقصد کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ ہم نے پشاور سے مزار شریف اور پھر تاشقند تک ریلوے ٹریک کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ ہم افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ٹرکوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹس کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی دینے کا انحصار مستحکم افغانستان پر ہے کیونکہ صرف مستحکم اور پرامن افغانستان سے ہی وسطی ایشیائی ریاستوں اورخطے میں مواصلاتی رابطے ممکن ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغان نوجوانوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان کا نکتہ نظر معلوم کیا، وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے نوجوانوں اور صحافیوں کی ملاقات کا پروگرام پشتو اور دری سب ٹائٹلز کے ساتھ آن ایئر ہوا، امید ہے کہ افغانستان کی زیادہ تر آبادی کو اس پروگرام سے پاکستان کی پالیسی کے بارے میں معلومات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے نوجوانوں اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مستقبل کے بارے میں بات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے افغان نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے، اس کے بارے میں مختلف سطحوں پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، اس قسم کے دورے ایسی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سینئر صحافیوں کے دورہ کابل کا انتظام کر رہے ہیں جہاں وہ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ میڈیا واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنا نکتہ نظر عوام تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور پاک افغان میڈیا کانکلیو کے انعقاد پر پاک افغان یوتھ فورم کی کاوشوں کو سراہا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کابل میں پاکستان کے سفیر اور ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کو مبارکباد پیش کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر