مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی کوئی بات نہیں، عمران خان کو کلین چٹ دے کر تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغہ حسن کارکردگی ملنا چاہیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی کوئی بات نہیں ہے۔ عمران خان کو کلین چٹ دے کر تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغہ حسن کارکردگی ملنا چاہیے۔ چیئرمین نیب کی طرف سے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کرنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی کی کرپشن کے قصے محلوں، گلیوں اور بازاروں میں گردش کر رہے ہیں۔ گندم، چینی اور رنگ روڈ اسکینڈل بھی سامنے آنے پر نیب اندھا، گونگا اور بہرہ بن ہوگیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ادویات مہنگی کرنے کا بھی کمیشن میڈل عمران خان کے پاس ہے۔ بلین ٹریز میں لوٹ مار بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے مگر نیب حکومتی کرپشن میں سہولت کار بنا ہوا ہے۔ فیصل کریم کنڈی ے کہا کہ انصاف کے ایوانوں میں بھی نیب کے حوالے سے پولیٹیکل انجینئرنگ کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر