پیپلزپارٹی نے نیلوفر بختیارکی بطورچیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی تقرری مسترد کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نیلوفر بختیارکی بطورچیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلوفر بختیار کی تقرری قانون پر دن دیہاڑے ڈاکہ اور پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرپرسن کے انتخاب میں فوزیہ وقار کو 6 جبکہ نیلوفر بختیار کو 5ووٹ ملتے تھے۔ پارلیمانی روایات اور قوائد و ضوابط کے تحت ہونے والے الیکشن کا فیصلہ کیسے مسترد کیا جا سکتا ہے؟ نیلوفر بختیار کی تقرری جھوٹ اور پارلیمانی روایت کے خلاف ہے۔ نام نہاد حکومت خواتین سے متعلق ایک اہم کمیشن کو متنازعہ بنا رہی ہے جو پارلیمانی روایت کے خلاف اور پاکستان کی خواتین کی توہین ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس طرح کا کمیشن ہرگز قبول نہیں ہے۔ حکومت نیلوفر بختیار کی تقرری کا نوٹیفکیشن فوراً واپس لے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر