کنویں کی کھدائی کے دوران نیلم پتھروں کا ذخیرہ دریافت، مالیت 15 ارب روپے

کولمبو(آئی این پی ) سری لنکا میں ایک گھرمیں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک بہت بڑا پتھرملا ہے جس پرجابجا نیلم پتھر چسپاں ہیں اوران سب کی ابتدائی مالیت کو دس کروڑڈالر یا 15 ارب روپے کے برابر بتایا ہے۔ مجاز اداروں کے مطابق شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں اعلی معیار کے نیلم اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ جمع ہیں۔ بیضوی پتھر کا کل وزن 500 کلوگرام سے زائد ہے جس پر لگ بھگ 25 لاکھ قیراط کے قیمتی پتھر جرے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ پتھر رتنا پورا کے علاقے میں ایک مکان کے عقب میں کنویں کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ پہلے ہی نیلم کے ذخائر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ جوہری ماہرین نے اسے قسمت والا نیلم کا نام دیا ہے جس پر لگے جواہر کی رنگت ہلکی نیلی ہے۔ گھر اور پتھر کے مالک گمج نے بتایا کہ پہلے کنواں کھودنے والے نے مجھے بتایا کہ اسے کچھ نایاب نیلم ملے ہیں جنہیں اسٹار سیفائر بھی کہا جاتا ہے۔ گمج کی تیسری نسل جواہرات کے کاروبار سے منسلک ہے۔ پتھر اور مٹی کے اس ڈھیر کو صاف کرکے نیلم نکالنے میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے۔ صفائی کے دوران متواتر پتھر گرتے رہے اور سب بہت بلند معیار کے تھے تاہم ان کی تصدیق اور سرٹفکیشن کا عمل اب بھی باقی ہے۔ جہاں سے یہ ذخیرہ ملا ہے اس کا نام رتنا پورا ہے جس کے معنی جواہرات کے شہر کے ہیں۔ سری لنکا نے گزشتہ برس ہیرے جواہرات کی فروخت اور تراش خراش سے نصف ارب ڈالر کمائے ہیں۔ تاہم دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے نیلم کا اتنا بڑا ذخیرہ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اگرچہ اب بین الاقوامی ماہرین اس کا جائزہ لیں گے لیکن توقع ہے کہ یہ ذخیرہ سری لنکا کی معیشت میں بہتری کی وجہ بنے گا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر