ٹیکس گزاروں کی سہولت اور کاروباری آسانی کیلئے ایف بی آر کے اہم اقدام، ایف بی آرنے تمام مقامی ٹیکسز کے لئے سنگل تشخیصی نمبر متعارف کرادیا

اسلام آباد(آئی این پی )ٹیکس گزاروں کی سہولت اور کاروباری آسانی کے لئے ایف بی آر کے اہم اقدامایف بی آرنے تمام مقامی ٹیکسز کے لئے سنگل تشخیصی نمبر متعارف کرادیا۔ اس اقدام سے تما م ٹیکس گزار افراد انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے تحت تمام ایپلیکیشنز کو صرف شناختی کارڈ نمبر کے اندراج سے استعمال کر سکتے ہیں ۔ شراکت داری پر مبنی فرمز اور کمپنیز کے لئے نیشنل ٹیکس نمبر مشترکہ ٹیکس تشخیصی نمبر ہو گا۔ اس اقدام سے سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین میں ہم آہنگی لائی گئی ہے۔ کاروباری آسانی اور ریٹنگ میں بہتری کی طرف یہ نہایت اہم اقدام ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کی ہے۔ یہ سہولت متبادل ڈیلیوری چینل ادائیگی کہلائی جاتی ہے۔ اس طریقہ کار کی بدولت ٹیکس گزار تمام وفاقی ٹیکسز جن میں انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس ، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں، کو کسی بھی کمرشل بینک اکانٹ سے انٹر نیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ اور کانٹیکٹ سینٹر کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔ تاہم ٹیکس گزار افراد کے لئے آن لائن طریقہ ادائیگی کے ساتھ مینوئل طریقہ سے ٹیکس ادائیگی کو 30 ستمبر 2021 تک جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تا کہ ٹیکس گزار افراد کو ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں کوئی دشواری نہ پیش آئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر