وزیراعظم کے خواتین کے متعلق بیانیہ اور سیاسی مخالفین کے خلاف لب و لہجہ سے قانون شکنی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں

کراچی(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی ممبر ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین پر تشدد کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ وزیراعظم کے خواتین کے متعلق بیانیہ اور سیاسی مخالفین کے خلاف لب و لہجہ سے قانون شکنی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر کی صاحبزادی بھی ہراساں کرنے کی فریاد کر رہی ہیں۔ جب ایک وفاقی وزیر کی صاحبزادی ہراسانی کی شکار ہو توعام خاتون کیسے محفوظ رہ سکتی ہے۔ ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر جو وزیراعظم کے قریبی ساتھی ہیںنے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران خواتین کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔ جب حکومتی عہدیداروں کا یہ رویہ ہو تو پھر معاشرہ عدم برداشت سے زہر آلود ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دوران خواتین پر تشدد اور ان سے زیادتی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہو کر ریاستی امور کو چیلنج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں خواتین کا سرعام قتل ہوتا ہے، اغوا کی وارداتیں ہو رہی ہیں مگر حکومت ایسے سنگین معاملات سے لا تعلق ہو کر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر