امریکی رپورٹ عدالتی نظام پر لمحہ فکریہ ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں عدالت خود فیصلے نہ کرسکیں وہ سرمایہ کاری نہیں ہوتی،آج امریکی رپورٹ میں ہماری عدالتوں پراسٹیبلشمنٹ کے اثرکا الزام لگایا گیا ہے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کے عدالتی نظام پریہ الزام لمحہ فکریہ ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ جس ملک میں عدالت خود فیصلے نہ کرسکیں ضروری سمجھتے ہیں کہ معاملے کی طے تک پہنچا جائے اور امریکن حکومت سے احتجاج کیا جائے کہ کن حقائق کی بنیاد پر یہ رپورٹ شائع کی گئی، ملک میں عدل کا نظام غیر متنازعہ نہ ہو،انصاف کا نظام آزاد نہ ہو،عدالتیں خود فیصلے نہ کر سکیں وہاں کوئی انویسٹ نہیں کرتا، ایسے ملک کے نظام اور آئین کے بارے میں قانون کی بالا دستی پر بہت سے سوال اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہماری عدالتیں ان پر اسٹیبلشمنٹ کا اثر ہے،یہ پتا کرنا ہے کہ کس بنیاد پر یہ بات لکھی گئی ہے،اس بات سے تشویش انویسٹر کو تو ضرور ہوتی ہے لیکن جو لوگ عدالتوں میں کیسوں کا سامنے کرتے ہیں ان کو تشویش زیادہ ہوتی ہے ،اگر ہمارے عدل کا نظام ہی آزاد نہیں ہے تو ہم عدالتوں سے کیا توقع رکھیں گے،یہ عدالتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیکہ وہ ان معاملات کو کیسے دیکھتے ہیں، عدالتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ عوام کو کیسے مطمئن کرتے ہیں کہ اس ملک میں عام آدمی کو عدل و انصاف مل سکے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر