چوہدری یاسین کشمیر کے بھٹو ہیں‘ شاہد محمود راٹھور

میرپور(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرمیرپور سٹی کے مرکزی رہنما سیکرٹری اطلاعات شاہد محمود راٹھور نے کہا ہے کہ چوہدری محمد یٰسین پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے وزیرا عظم منتخب ہے ۔ انہوں نے دو سیٹیں جیت کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیر کے بھٹو ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عبدالقادر ، قمر زمان قائر آصفہ بھٹو زرداری ندیم اسلم کی قائد ان مرکزی راہنماؤںنے آزادکشمیر کے اندر بھرپور الیکشن مہم چلائی ان کے مخالفین ان پر چھوٹے الزام لگا کر جھوٹی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ضمنی انتخاب حلقہ چڑھوئی سے عامر امین پاشا نواز یٰسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پہنچے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جماعت چوہدری عبدالطیف اکبر پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھورسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اشفاق ظفر کی بھرپور مدد کریں اور انہیںک امیاب کروائے ۔ انہوں نے تمام ممبر اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری محمد یاسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے بہت جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔ شاہد محمودراٹھور نے کہا کہ لوگ 5000 ہزار روپے میں اپنا ووٹ بیچ دیں اور یہ سمجھے کہ انہیں اچھاحکمران ملے جو عدل و انصاف کریں یہ ان کی بھول ہے ۔ جماعت سے منافقت کرنے والے دنیا میں ذلیل ہونگے اور آخرت میں بھی مناقق کیلئے عذاب ہیں ۔ شاہد محمود راٹھور نے کہاکہ چوہدری محمد اشرف کے تمام گھر کے ممبران نے پیپلزپارٹی کو کامیاب کروانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے بھٹو اور بے نظیر کے مشن کو زندہ کیا ، ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ شاہد راٹھور نے کہا کہ چوہدری اشرف کی طرف سے کوئی کمی نہیںہوئی ۔ یہ سب منافق لوگوں کا کام ہے جنہوں نے اپنے ضمیر بیچے،انہوں نے کہاکہ ان تمام لوگوںنے پی ٹی آئی کو منتخب کر کے مودی کو خوش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی فیصلہ ہوگا ہمارا نعر ہ سب پر بھاری رائے شماری رائے شماری باہر سے تو یہ مسلمان ہیں اندر سے یہ بھارت ے پیٹھو ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر آزادکشمیر کے نالائق ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ان کو اسمبلی میں آنے کا کوئی حق نہیں ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر