الیکشن میں پی ٹی آئی نے تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے‘ چوہدری اشرف

میرپور(آئی این پی) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور چودھری محمد اشرف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔ میرپور کے بعض پولنگ اسٹیشن میں سیکورٹی انتظامات بھی ناقص تھے۔لڑائی جھگڑے بھی ہوئے ۔ پیپلز پارٹی کو گیارہ سیٹیں ملنا عوام کا اعتماد ہے۔حالات ساز گار ہوتے تو پاکستان پیپلز پارٹی زیادی سیٹیں حاصل کر سکتی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کی قیادت میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرئے گی۔جن لوگوں نے وعدہ کرنے کے باوجود ہمیں ووٹ نہیں دیے ان کے چہرے میری نظروں کے سامنے ہیں۔حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔ مستقبل قریب میں اچھا وقت دیکھ رہا ہوں۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ہماری الیکشن کمپین دیگر جماعتوں کے مقابلہ میں زیادہ بہتر تھی۔لیکن بد نظمی۔ناقص سیکورٹی کی وجہ سے ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے کا موقعہ بہتر انداز میں نہیں مل سکا۔بعض جگہوں پر ن لیگ کے کارکنان ووٹر کو ہراساں کرتے بھی نظر آئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان، سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد،ٹھکیدار چودھری ساجد حسین آف چھپراں،چودھری یاسر گجر،چودھری آصف گجر،چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ ،چودھری ثاقب اشرف،چودھری محمد نواز اسلم آف برطانیہ ،چودھری عثمان اسلم، چودھری عمر اکرم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چودھری محمد اشرف نے کہا چودھری محمد یاسین نے چڑہوئی اور کوٹلی سے دو سیٹیں لے کر انفرادیت قائم کی ہے یہ ان کی انتھک محنت اور عوام علاقہ کی پیپلز پارٹی پر اعتماد اور محبتوں کا پھل ہے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا ووٹ پیپلز پارٹی کے حق میں ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر