سعودی عرب کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیلئے بڑی پابندی عائد کر دی گئی

ریاض (نیشنل ٹائمز ) سعودی عرب کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیلئے بڑی پابندی عائد کر دی گئی ، وزارت داخلہ کے مطابق یکم اگست تک ویکسین نہ لگوانے والوں پر سرکاری جگہوں ، تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ مقامی اور غیر ملکی ، سرکاری یا نجی ادارے کا ملازم سمیت خواہ کوئی بھی ہو اس پر ان تمام پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔تمام معاشی ، کمرشل ، ثقافتی ، سیاحتی ، تعلیمی ، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں ایسے افراد کو شامل ہونے کی اجازت جن کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو ، اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے شاپنگ مالز اور ریستوران جیسی عوامی جگہوں پر یکم اگست سے داخلہ ممنوع کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔یکم اگست کے بعد سے ریستوران ، کیفے ، حجام ، بیوٹی سیلون سمیت پارٹی ہالز میں داخلے کیلئے کورونا سے بچاؤ کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا سے بچاو¿ کی دو کروڑ چالیس لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر